ملک ریاض کے وارنٹ جاری- اسلام آباد مال ضبط کرنے کا حکم

کراچی کی نیب عدالت نے ملک ریاض کے وارنٹ جاری کردیئے ہیں جب کہ اسلام آباد مال کو ضبط کرنے کا حکم سنا دیا ہے۔

 

نیب کورٹ کراچی میں بحریہ ٹاؤن کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس دوران عدالت نے بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض، بینا ریاض، احمد ریاض سمیت مجموعی طور پر 6 ملزمان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹرز نے تفتیشی افسر کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹرز منظور شاہ اور حنا اشرف عدالت میں پیش ہوئے جبکہ تفتیشی افسر محمد رمضان نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ شکایت دائر کی گئی ہے۔

عدالت میں ملزمان فرحت، بحریہ ٹاؤن بذریعہ ڈائریکٹر اور وکی ٹریڈنگ بذریعہ ڈائریکٹر پیش ہوئے۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو 5، 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے اہم حکم جاری کرتے ہوئے مال آف اسلام آباد کو بحق سرکار ضبط کرنے کا بھی فیصلہ سنایا۔ بعدازاں مزید سماعت ملتوی کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔