ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری سے متعلق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار واجد گیلانی کی وضاحت سامنے آ گئی ہے۔
صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو پولیس کے حوالے نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ درود شریف پڑھ کر قسم کھاتے ہیں کہ ان پر یا اسلام آباد ہائیکورٹ بار پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔
واجد گیلانی نے کہا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف درج مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم اس وقت چیف جسٹس اور رجسٹرار دستیاب نہیں تھے۔ ان کے مطابق پولیس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا گھیراؤ کر رکھا تھا، جس کے بعد وہ دونوں افراد کو ہائیکورٹ بار کے دفتر لے آئے۔
صدر ہائیکورٹ بار نے مزید کہا کہ بار کا کردار ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق رہا ہے اور کسی بھی وکیل یا شہری کو جان بوجھ کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے نہیں کیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos