ایبٹ آباد مری روڈ برف ہٹانے کے بعد بحال

ایبٹ آباد – ایبٹ آباد مری روڈ برف ہٹانے کے بعد بحال کر دی گئی اور سیاحوں کے گلیات داخلے پر عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔

انتظامیہ نے ہرنو اور باڑیاں چک پوسٹوں سے پولیس ہٹا دی ہے، اب سیاح بلا روک ٹوک گلیات میں داخل ہو سکتے ہیں۔

پچھلے چھ روز کے دوران شدید برفباری کے باعث گلیات میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد تھی۔

ترجمان ڈپٹی کمشنر علی کے مطابق مری روڈ کھول دیا گیا ہے اور اب سیاح محفوظ طریقے سے گلیات کا رخ کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔