فائل فوٹو
فائل فوٹو

سوات:طالبات پر فائرنگ کیس: سابق پولیس اہلکار کو عمر قید

سوات: انسدادِ دہشت گردی عدالت نمبر 1 مالاکنڈ ڈویژن سوات کے اسپیشل جج شوکت احمد خان کی عدالت نے مشینری اسکول سنگوٹہ کے پارکنگ میں طالبات کی اسکول وین پر فائرنگ کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عالم خان(پولیس اہلکار)سکنہ سلام پور کو دہشت گردی، بچوں کے خلاف تشدد، قتل کی کوشش اور دیگر الزامات میں مجرم قرار دے دیا۔

عدالت نے ملزم کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ، ایک اور دہشت گردی کے الزام میں 10 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ، خیبرپختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ کے تحت 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ جبکہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 324 کے تحت 5 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

عدالت نے متاثرہ طالبات مس عیشال، مس حرم شوکت، مس عریشہ اور مس ناہید کو مجموعی طور پر لاکھوں روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ تاہم مقتولہ مس عائشہ کے ورثا اور بعض زخمی طالبات کی جانب سے صلح ہونے کے باعث متعلقہ دفعات کے تحت ملزم کو جزوی طور پر بری کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔