پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عمر ایوب خان نے پارٹی کی پولیٹیکل کمیٹی میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قانونی اور سیاسی مصروفیات کے باعث پولیٹیکل کمیٹی میں مؤثر کردار ادا کرنا ان کے لیے ممکن نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ پولیٹیکل کمیٹی کی رکنیت صرف موجودہ پارٹی عہدیداران تک محدود ہونی چاہیے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو پولیٹیکل کمیٹی میں شامل کیا جانا چاہیے۔سینئر رہنما نے کہا کہ وہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کارکن تھے، ہیں اور رہیں گے۔ تاہم پارٹی کے اندر فیصلے ادارہ جاتی انداز میں ہونے چاہیئیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کو درپیش موجودہ چیلنجز کے پیش نظر ذمہ داریوں کی واضح تقسیم ضروری ہے۔ تاکہ تنظیمی اور پارلیمانی امور بہتر انداز میں چلائے جا سکیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos