کراچی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے جامعہ کراچی میں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا۔ جامعہ پہنچنے پر طلباء، اساتذہ اور فیکلٹی ممبران نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرجوش استقبال کیا۔نشست کے دوران طلباء اور اساتذہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج کے ساتھ قومی سلامتی کے مسائل پر متحد رہیں گے۔ اس موقع پر اساتذہ نے کہا کہ بغیر تحقیق کے معلومات پھیلانا معاشرتی انتشار کا باعث بنتا ہے اور پاک فوج کا تعلیمی اداروں سے رابطہ نوجوانوں میں اعتماد اور قومی سوچ کو فروغ دیتا ہے۔طلباء نے کہا کہ وہ ملک کے دفاع میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور سوشل میڈیا پر دشمن کے گمراہ کن بیانیے کو ناکام بنانے میں کردار ادا کریں گے۔ نشست میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو خاص طور پر سوشل میڈیا پر غلط معلومات اور ڈس انفارمیشن کے خلاف شعور بڑھانے کے حوالے سے طلباء کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos