کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں لیہ روڈ پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں تیز رفتار ٹرالر دو موٹرسائیکلوں سے ٹکرا گیا، اور پانچ کم سن بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچے سکول جا رہے تھے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق بچوں کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت اس طرح ہوئی:
- عبداللہ، 5 سال
- عبدالرحمن، 7 سال (عبداللہ کے بھائی)
- عبدالباسط، 17 سال
- دعا فاطمہ (عبدالباسط کی بہن)
- محمد عادل، 16 سال
تمام بچے چک نمبر 560 کے رہائشی تھے۔ اہلِ علاقہ نے افسوس کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos