مردان: مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

مردان: پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

پولیس کے مطابق مردان کے علاقے رستم میں مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ کے دوران 2 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ ہلاک شدگان قتل، منشیات اور چوری کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔