جماعت اسلامی نظام بدلنے کیلئے ہے،چہروں سے مسائل حل نہیں ہوتے،حافظ نعیم

 کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ذاتی مفاد یا اقتدار کے لیے نہیں بلکہ پورے نظام کی تبدیلی کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 78 برسوں میں ملک میں چہرے اور جھنڈے بدلتے رہے لیکن عوام کے مسائل ویسے کے ویسے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک دینی و سیاسی تحریک ہے اور جو دعوت دی جاتی ہے وہ اصل دین کی نمائندہ ہے۔ انہوں نے پنجاب بلدیاتی ایکٹ کو غیر جمہوری اور عوامی اختیارات سلب کرنے والا قانون قرار دیا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں کرپشن اور لوٹ مار سب مل جل کر کرتے ہیں، ایف بی آر کو پیش کیے گئے اثاثوں اور حقیقی لائف سٹائل میں فرق ہے، جبکہ عوام سے ہر سال 2200 ارب روپے کیپیسٹی چارجز کے نام پر وصول کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بڑے منصوبوں اور سیاسی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کا نظام چند افراد کے ہاتھ میں ہے، اور ظالمانہ نظام کو بدلنے کی جدوجہد دین کا تقاضا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیدائش کے وقت ایک بچہ آقا اور محنت کرنے والا شخص غلام بن جاتا ہے، جبکہ انگریز کے بنائے ہوئے بیوروکریسی کے نظام نے ہمیں آج بھی متاثر کیا ہوا ہے۔

انہوں نے بڑی سیاسی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف چہرے بدلنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، عوام اور نوجوانوں کو منظم کر کے مثبت سرگرمیوں کی طرف لانا ضروری ہے۔ حافظ نعیم نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی پرامن سیاسی مزاحمت کے ذریعے آگے بڑھے گی، جبکہ ہجوم کے ذریعے انقلاب دراصل فساد پیدا کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔