اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کیلیے پائیدار مذاکرات اور سفارتی تبادلہ خیال کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے دائرہ کار میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دوطرفہ ادارہ جاتی میکنزم کے ذریعے اعلیٰ سطح کے روابط اور مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos