لاہورکی سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ماں بیٹی کے خاندان سے صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے اظہار ندامت کیا ہے۔ وڈیوپیغام کے ذریعے ان کا کہناتھاکہ بغیرکسی تشریح کے میں اپنی طرف سے، وزیراعلیٰ کی طرف سے ،سب کی طرف سے ہاتھ جوڑکرمتاثرہ خاندان سےمعذرت خواہ بھی ہیں اور احساس ندامت کا بھی شکارہیں، متعلقہ اداروں کی طرف سے جوہواہے وہ نہیں ہوناچاہیے تھا۔
واقعے کے بعد وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے بیان جاری کیا اور کہا تھا کہ ریسکیو رضاکاروں نے کام کرلیا ہے، واقعے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔انہوں نے اس واقعے کو فیک نیوز قرار دیا تھا تاہم اہل خانہ کے احتجاج پر وزیراعلیٰ نے نوٹس لے کر ریسکیو آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ،6گھنٹے بعد 3 کلومیٹر دور سے سعدیہ نامی خاتون اور 17 گھنٹے بعد بچی کی لاش برآمد ہوئی۔
سانحے سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عظمیٰ بخاری کی کوئی غلطی نہیں کیونکہ انہیں وہی اطلاع دی جارہی تھی جو ہمیں بھی ملی اور انہوں نے اُسی کو آگے بیان کیا۔
اس افسوسناک واقعے پر دلی طور پر دکھی اور شرمندہ ہیں،انتظامیہ نے غلطی چھپانے کے لئے غلط حقائق شئیر کئیے،وزیر اعلی مریم نواز نے آج غلطیوں اور کوتاہیوں کو چھپایا نہیں بلکہ برملا اس پر ندامت کا اظہار کیا،اور گناہگاروں کو گرفتار کروایا،کیونکہ پنجاب میں انسانی جان کے ضیاع کی کوئی معافی… https://t.co/m6fOo03e4x
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) January 29, 2026
عظمیٰ بخاری نے ایکس پر ٹویٹ بھی کی جس میں کہا گیاہے کہ اس افسوسناک واقعے پر دلی طور پر دکھی اور شرمندہ ہیں،انتظامیہ نے غلطی چھپانے کے لئے غلط حقائق شئیر کئیے،وزیر اعلی مریم نواز نے آج غلطیوں اور کوتاہیوں کو چھپایا نہیں بلکہ برملا اس پر ندامت کا اظہار کیا،اور گناہگاروں کو گرفتار کروایا،کیونکہ پنجاب میں انسانی جان کے ضیاع کی کوئی معافی نہیں۔میں ذاتی طور پر بھی بہت شرمندہ اور معافی کی طلبگار ہوں انتظامیہ جو بتا رہی تھی وہ مجھے شئیر کرنا پڑا،استعفیٰ دینے کے لئے بھی تیار تھی لیکن وزیر اعلی کا حکم تھا کہ میری غلطی نہیں ہے،اللہ پاک سب کی حفاظت فرمائے آمین۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos