سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

عمران خان کیلئے پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ پر دھرنا شروع

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے جعمرات کی شب فیصلہ اڈیالہ جیل کے باہر جاری دھرنے کو سپریم کورٹ کے سامنے منتقل کیا جائے گا۔ جمعہ کو اس نئے دھرنے کا آغاز ہوگیا۔

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے اس دھرنے کی قیادت سہیل آفریدی کر رہے ہیں. شرکا سپریم کورٹ کے سامنے زمین پر بیٹھ گئے۔ اس دوران نعرے بازی بھی کی گئی۔ دھرنے کا مطالبہ ہے کہ حکومت اہلخانہ کو عمران خان تک رسائی دے۔

 

صبح سویرے دھرنے کے مقام پر پہنچنے والے پی ٹی آئی رکن اسمبلی شفقت اعوان سے امت ڈیجٹل کیلئے صحافی لقمان شاہ نے گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ڈاکٹر کو بھی عمران خان تک رسائی نہیں دے رہی حالانکہ ڈاکٹر نے تو صرف ان کی صحت پر ہی بات کرنی ہے۔

شفقت اعوان نے نئی حکمت عملی کے حوالے سے مزید کیا کہا دیکھیئے اس ویڈیو میں۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔