فائل فوٹو
فائل فوٹو

یکم سے 3 فروری کے دوران مری، گلیات میں برف باری کا انتباہ

لاہور: پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے نے صوبے کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ یکم سے 3 فروری کے دوران مری، گلیات اور گردونواح میں برفباری اور بارش ہو گی جبکہ پوٹھوہار ریجن، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور گجرانوالہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

ڈائیریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت، ریسکیو 1122، پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مری میں برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے الرٹ ہیں جبکہ سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ گاڑی چلاتے وقت تیز رفتاری اور اچانک بریک لگانے سے اجتناب کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔