راولپنڈی میں ائر پورٹ پولیس نے پتنگوں اور ڈور سے بھرا ٹرک قبضہ میں لے لیا،ٹرک سے 20 ہزار پتنگیں اور 100 ڈوریں برآمد ہوئیں۔ سپلائرکو گرفتارکرلیاگیا، سپلائر نے لاکھوں روپے مالیت کا پتنگ بازی کا سامان شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنا تھا۔
ائیرپورٹ پولیس کو پتنگوں اور ڈوروں کی بھاری مقدار میں نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی،زیر حراست شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہناہے کہ پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے، پتنگ بازی جیسے خونی کھیل میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
راولپنڈی پولیس نے کریک ڈاؤن میں اب تک5 پتنگ سپلائر گرفتار کرکے 900 سے زائد پتنگیں اور 03 ڈوریں برآمد کی ہیں۔زیر حراست افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos