فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

غریب کی جان لے کر جھوٹ بولنے والے افسران کا وقت ختم ہو گیا، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بھاٹی گیٹ سانحہ کی متاثرہ فیملی سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف دینے کی بجائے ہراساں ہونے والے خاندان کے لیے ڈھال بن کر کھڑی رہوں گی۔بیان میں ان کا کہناتھاکہ پنجاب میں ہر جان کی قدر ہوگی چاہے کوئی کتنا ہی طاقتور افسر کیوں نہ ہو۔

مریم نوازنے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ لاہور کے دل میں ایک معصوم جان کا ضیاع محض حادثہ نہیں، یہ ایک جرم ہے اور اس نے میرا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے نااہلی چھپانے کے لیے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ جو افسران کھلے مین ہول کو بھی محفوظ نہیں رکھ سکتے انہیں عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔

انھوں نے کہاکہ میں اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھوں گی جب تک انصاف نہیں مل جاتا، دونوں بیٹیوں کے خون کا حساب نہیں ہوتا اور ہر ذمہ دار کو کیفر کردار تک پہنچایا جاتا ہے۔ میری انتھک توجہ اور بار بار کی ہدایات کے باوجود فرض سے غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے ایک غریب کی جان چلی گئی لیکن اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ بات سچائی کو دبانے کی کوشش ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناہے کہ واضح رہے غافل اور بے ایمان افسران کا وقت ختم ہو چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔