لاہور: سانحہ بھائی گیٹ پر آئی جی پنجاب کی جانب بنائی گئی ہائی پاور کمیٹی نے انکوائری رپورٹ مکمل کرلی۔
آئی جی پنجاب نے خاتون اور بچی کے مین ہول میں گرنے کے بعد شوہر کو حراست میں لے کر تشدد کرنے کے حوالے سے پولیس کے کردار اورغفلت کا تعین کرنے کے لئے ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی عمران محمود کی سربراہی میں 3رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی احمد ناصر، عزیز ورک اور ڈی آئی جی عمران کشور کمیٹی کا حصہ ہیں، تینوں اعلیٰ افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تمام شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کئے۔
ذرائع نے بتایا کہ متوفی سعدیہ اور بیٹی ردا کے اہل خانہ کے بیانات قلمبند کئے، ایس پی سٹی، ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کی غفلت پائی گئی، ایس پی کی موجودگی میں متوفی خاتون کے شوہر پر ایس ایچ او کے ریٹائرنگ روم میں تشدد کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کمیٹی نے تینوں افسران کو غفلت کا مرتکب قرار دے دیا اور آئی جی پنجاب کوسفارشات بھجوادیں، افسران کے خلاف کاروائی کا حتمی فیصلہ آئی جی پنجاب کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos