راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہےپہلے تو عمران خان سے ملاقاتیں سیاسی گفتگو کو بنیاد بنا کر بند کر دی گئی تھیں، لیکن اب حکومت انکی صحت کے حوالے سے فیملی اور ذاتی معالجین کو اندھیرے میں رکھتے ہوئے غفلت برت رہی ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بدقسمتی سے یہ نظام مفلوج اور بے حس ہوچُکا ہے۔ ایک صوبے کے وزیرِاعلیٰ کو 2 دن سے سڑکوں پر بٹھا رکھا ہے۔ یہ سب نفرتوں کو بڑھا رہا ہے اور حالات کو زبردستی اس طرف لیجایا جا رہا ہے، جہاں سے واپسی ناممکن ہوگی۔
”پہلے تو عمران خان صاحب سے ملاقاتیں سیاسی گُفتگو کو بنیاد بنا کر بند کر دی گئیں تھیں، لیکن اب حکومت انکی صحت کے حوالے سے فیملی اور ذاتی معالجین کو اندھیرے میں رکھتے ہوئے غفلت برت رہی ہے۔ بدقسمتی سے یہ نظام مفلوج اور بے حس ہوچُکا ہے۔ ایک صوبے کے وزیرِاعلیٰ کو 2 دن سے سڑکوں پر بٹھا… pic.twitter.com/hYymj1MQdp
— PTI Islamabad (@PTIOfficialISB) January 30, 2026
انھوں نے کہاکہ ہمارے لیے تمام دروازے بند کرکے دیوار سے لگایا جائے تو یہی آئین و قانون ہمیں احتجاج کا حق دیتا ہے۔ عمران خان صاحب کے ڈاکٹرز کو معائنے کی اجازت نہیں دی گئی، پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے اور اب اس میں اگلا لائحہ عمل طے ہوگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos