راولپنڈی: ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف سلجوق بایراکتار اوغلو نے جمعہ کو جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی اور عسکری امور، باہمی دلچسپی اور علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک ترکیہ دفاعی اور فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطہ اور تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک ترکیہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos