خلائی کمپنی ’’سپیس ایکس‘‘کا گذشتہ سال منافع 8 ارب ڈالر

 

ایلون مسک کی خلائی کمپنی’سپیس ایکس‘‘ نے پچھلے سال 15 سے 16 ارب ڈالر کی آمدنی پر تقریباً 8 ارب ڈالرمنافع کمایا۔اسپیس ایکس کی حالیہ مالیات، جن کی پہلے اطلاع نہیں دی گئی تھی، سے کچھ بینکوں نے یہ اندازہ لگایا کہ کمپنی1 اعشاریہ 5 کھرب ڈالر سے زیادہ کی قدر پر50 ارب ڈالر سے زیادہ حاصل کرسکتی ہے۔

 

منافع کے اعداد و شمار سود، ٹیکس جیسی ادائیگیوں سے پہلے کی کمائی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مسک کا سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ سسٹم اسٹار لنک آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، جو50 تا80 فی صد تک ہے۔

 

2019 سے ساڑھے 9 ہزارسیٹلائٹس کی لانچنگ نے سپیس ایکس کو براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس کے90 لاکھ سے زیادہ صارفین کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا سیٹلائٹ آپریٹر بنا دیا ہے۔ اسٹارلنک اور ملٹری گریڈ سیٹلائٹ نیٹ ورک اسٹارشیلڈسے حکومتی معاہدوں کے ساتھ انٹرنیٹ سروس نے کمپنی کے اگلی نسل کے اسٹارشپ راکٹ کی ترقی میں مدد کے لیے کلیدی آمدنی حاصل کی ہے جسے مسک مزید طاقتور اسٹارلنک سیٹلائٹس کو مدار میں لانے کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔