لاہور میں بسنت کے موقع پر بسوں کو ثقافتی رنگوں سے سجا دیا گیا

 

لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر ہیں اور شہر کی اسپیڈو اور گرین الیکٹرک بسوں کو ثقافتی رنگوں سے سجا دیا گیا ہے۔ بسنت کے تین دن (6 تا 8 فروری) کے دوران عوام کے لیے مفت سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے بھی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ میٹرو بس، اورنج لائن، اسپیڈو اور الیکٹرک بسوں میں لوگ مفت سفر کر سکیں گے۔ بسنت کے دوران ضلع لاہور اور پنجاب کی حدود سے باہر سے پتنگ بازی کا سامان لانے کی مشروط اجازت ہوگی، جبکہ دھاتی ڈور اور ممنوعہ کیمیکل کے استعمال پر سخت پابندی ہوگی۔

ادھر محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بسنت کے تینوں دن موسم خوشگوار رہے گا، ہلکی ہوائیں چلیں گی اور بادل بھی چھائے رہیں گے، جس سے لاہور کے شہری تہوار کو بھرپور طریقے سے انجوائے کر سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔