عالمی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔ سونے کی قیمت میں 12 فیصد کمی ہوئی ہے اور فی اونس قیمت 4850 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ چاندی کی قیمت میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی اونس نرخ 83 ڈالر ہو گئے ہیں۔
گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 355 ڈالر کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد قیمت 5150 ڈالر ہو گئی تھی، جبکہ آج مزید 300 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ میں 35,500 روپے کی کمی ہوئی تھی، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں 1,106 روپے کی کمی ہوئی اور نرخ 11,069 روپے پر پہنچ گئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos