ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف گوادر میں اساتذہ اور طلباء سے خصوصی ملاقات

 

گوادر: ڈی جی آئی ایس پی آر نے یونیورسٹی آف گوادر میں اساتذہ اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ ان کی آمد پر اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شاندار استقبال کیا۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی اور علاقائی صورتحال کے حوالے سے مفصل گفتگو کی اور سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈے کے بارے میں طلباء کو آگاہ کیا۔

طلباء نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ریاست، آئین اور قومی وقار کا دفاع کیا ہے، اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو نے ان کے ذہنوں میں موجود ابہام کو دور کیا۔

طلباء نے مس انفارمیشن کے تدارک اور ہر مشکل گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑے رہنے پر پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔