یکم فروری سے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

 

یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ ابتدائی تخمینوں کے مطابق پیٹرول 36 پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں تقریباً 7 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم انڈسٹری نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کو ورکنگ پیپر ارسال کیا ہے، جس میں قیمتوں میں رد و بدل کی سفارشات شامل ہیں۔ اگر حکومت ٹیکسز اور لیوی میں کمی کرتی ہے تو عوام پر پڑنے والا بوجھ کم ہو سکتا ہے۔ حتمی فیصلہ وزارتِ خزانہ وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

سفارشات کی منظوری کی صورت میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 257.08 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 266.55 روپے اور پیٹرول کی قیمت 253.17 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 252.81 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔