پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے سکولوں میں چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت تک آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کو نصاب کا باقاعدہ حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے مطابق موجودہ کمپیوٹر سائنس کے نصاب میں اے آئی سے متعلق مواد شامل نہیں، اس لیے نصاب میں تبدیلیاں لازمی ہیں۔
نئی تدریسی منصوبہ بندی کے مطابق مختلف جماعتوں میں 35 سے 50 فیصد تک اے آئی کا مواد شامل کیا جائے گا۔
صوبے کے سکولوں میں 5 ہزار 525 آئی ٹی لیبوں کی کمی ہے، جن میں ہائر سیکنڈری سکولوں کے لیے 225 اور مڈل سکولوں کے لیے 3 ہزار 515 لیبیں درکار ہیں، جو ابھی دستیاب نہیں ہیں۔
نصاب میں اے آئی کے مؤثر تدریس کے لیے 7 ہزار 555 آئی ٹی اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ طلبہ تک جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم پہنچائی جا سکے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق اے آئی کو مارچ 2026 سے صوبے کے سکولوں کے نصاب میں باضابطہ شامل کر دیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos