پشاور: آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام، جو 12 جنوری سے ملک بھر میں جاری ہے، کے شرکاء نے قلعہ بالاحصار پشاور کا دورہ کیا۔ پروگرام کے دوران طلبہ و طالبات کو تعلیمی سیشنز کے ساتھ مختلف آؤٹ ڈور سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔
دورے کا مقصد نوجوانوں کو قومی سلامتی، تاریخ اور پاک فوج کے کردار سے آگاہ کرنا تھا۔ شرکاء نے قلعہ بالاحصار کی تاریخی، دفاعی اور تہذیبی اہمیت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
دورے کے دوران آئی جی ایف سی نارتھ نے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست میں خطہ کی سیکیورٹی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی، اور طلبہ کے سوالات کے تفصیلی اور مدلل جوابات فراہم کیے۔
شرکاء نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور فرنٹیئر کور میوزیم کا دورہ کر کے ایف سی کی تاریخ اور قربانیوں سے آگاہی حاصل کی۔
طلبہ نے کہا کہ یہ تاریخی دورہ ماضی سے سیکھنے اور تاریخ پر فخر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور فرنٹیئر کور کی خدمات کو سراہنے کے لیے ایک مثبت تجربہ رہا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos