پنجاب پبلک سروس کمیشن نے تحریری امتحانات کے نتائج جاری کر دیے

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پانچ محکموں کی آسامیوں کے تحریری امتحانات کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔

رنگ روڈ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی دو آسامیوں کے لیے آٹھ امیدوار کامیاب قرار پائے، محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس میں ٹیکنیکل انسپکٹر کی ایک آسامی پر سات امیدوار کامیاب ہوئے۔

محکمہ اسپیشلائز ہیلتھ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر آرتھوپیڈک کی آسامیوں پر دو، اسسٹنٹ پروفیسر نیوناٹالوجی کی آسامیوں پر چھ امیدوار کامیاب ہوئے، جبکہ محکمہ بورڈ آف ریونیو میں جونیئر کلرک کی آسامیوں پر چار امیدوار پاس ہوئے۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی میں سب انجینئر فیصل آباد کے لیے نو امیدوار کامیاب رہے۔

سیکرٹری افضال احمد نے چیئرمین کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔