سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے 12 مختلف مقامات پر فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے حملوں کو ناکام بنا دیا۔
بروقت اور مؤثر کارروائیوں کے دوران 37 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے فورسز اور دیگر اداروں نے فوری ردعمل دیا
جس کے نتیجے میں تمام حملے ناکام بنائے گئے۔ کارروائیوں کے دوران شدید مقابلے بھی ہوئے، جن میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے 10 جوان شہید ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کا تعاقب تاحال جاری ہے، جبکہ جاری آپریشنز کے دوران مزید دہشت گردوں کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔
سکیورٹی حکام کے مطابق صوبے میں مجموعی صورتحال قابو میں ہے اور دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک مکمل امن بحال نہیں ہو جاتا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos