ضلعی انتظامیہ نے بسنت کے موقع پر ڈور اور پتنگ کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لیے مینوفیکچررز اور ٹریڈرز کی رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ مارکیٹ میں قیمتوں کے توازن اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کی اصل آخری تاریخ 31 جنوری تھی، تاہم اب تاجروں اور مینوفیکچررز کو 8 فروری تک رجسٹریشن کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دیگر شہروں اور صوبوں سے ایس او پیز کے تحت پتنگ اور ڈور کی درآمد کی اجازت ملنے کے بعد رجسٹریشن کی مدت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ تاجروں اور مینوفیکچررز کو رجسٹریشن کا موقع دینا ہے تاکہ بسنت کے دوران ڈور اور پتنگ کی قیمتیں قابو میں رہیں اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos