خیبر پختونخوا میں پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی نیلامی،بولی 10 لاکھ سے شروع

خیبر پختونخوا میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر مزید پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی نیلامی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو 14 فروری کو منعقد ہوگی۔ نیلامی میں مجموعی طور پر 40 خصوصی نمبر پلیٹس پیش کی جائیں گی، جن میں داوڑ-1، ہوتی-1، شنواری-1، وزیرستان-1، محسود-1، جدون-1، مروت-1، خٹک-1، قادری-1، پشتون-1، شیخ-1، خیبر-1، راجہ-1 اور اعوان-1 شامل ہیں۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق ہر نمبر پلیٹ کے لیے بولی کا آغاز 10 لاکھ روپے سے ہوگا۔ نیلامی میں مختلف قبائل، شہروں اور معروف ناموں پر مشتمل پرسنلائزڈ مارکس بھی دستیاب ہوں گے جن میں قادری-1، سید-1، داور-1، محسود-1، وزیرستان-1، مہمند-1، باجوڑ-1، اورکزئی-1، مردان-1، سوات-1، ایبٹ آباد-1، مانسہرہ-1، ہزارہ-1، شنواری-1، خلیل-1 اور دیگر شامل ہیں۔

حکام کے مطابق اس نیلامی کا مقصد سرکاری ریونیو میں اضافہ اور شہریوں کو منفرد نمبر پلیٹس کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔