عمران خان کیسے اسپتال گئے ، بشری بی بی کا پیغام جاری

راولپنڈی: تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ شیخ اور بھابی مہرالنسا کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی، دونوں خواتین ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق ، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کو بشریٰ بی بی کا پیغام پہنچایا گیاکہ عمران خان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے انہیں ان کی مرضی سے پمز ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ان کی بھابھی اور بیٹی کے ساتھ ہوئی جو تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی۔

ملاقات میں صحت، زیرِ سماعت مقدمات اور موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اس ملاقات کے بعد بشریٰ بی بی کی بیٹی اور بھابھی نے بیرسٹر گوہر علی خان کو پیغام بھی پہنچایا۔

بشریٰ بی بی نے اپنے اہلِ خانہ کو بتایا کہ عمران خان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور تصدیق کی کہ انھیں جیل سے ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ ان کے مطابق علاج ڈاکٹروں کی ہدایت پر اور عمران خان کی مرضی سے کروایا گیا۔

پی ٹی آئی کے عبوری چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان سے بھی ملاقات ہونی چاہیے تھی۔ تاہم انھوں نے کہا کہ کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بشری بی بی سے ہونے والی ملاقات سے ’اب یہ تسلی ہو گئی ہے کہ خان صاحب کی طبعیت اچھی ہے۔

بیرسٹر گوہر نےاڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بشریٰ بی بی سے ان کی فیملی کی ملاقات ہوئی، پتہ چلا ہے کہ عمران خان کو پمز لے جایا گیا تھا، اب ان کی صحت بہتر ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔