محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے تازہ پیش گوئی جاری کر دی ہے۔ فلکیاتی حسابات کے مطابق رواں سال یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ کے مطابق رمضان کا چاند 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوگا، اور اگلے روز یعنی 18 فروری کو چاند نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ کراچی میں اس روز چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہوگی، جبکہ سورج شام 6 بج کر 25 منٹ اور چاند 7 بج کر 24 منٹ پر غروب ہوگا، جو رویت کے لیے موزوں وقت سمجھا جاتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 18 فروری کو چاند نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں، لیکن حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہی کیا جائے گا۔
اس پیش گوئی کے مطابق، اگر رویت ہلال کی شرائط پوری ہو گئیں تو پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری سے متوقع ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos