پاکستان نے کوریا کو شکست دے کر ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں قومی ٹیم کی دو صفر سے کامیابی، نورزمان اور عاصم خان چھا گئے
پاکستان نے کوریا کو شکست دے کر ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
پاکستان نے 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں کوریا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے کوریا کو 2-0 سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔
فائنل میں پاکستان کی جانب سے نورزمان اور عاصم خان نے کامیابی حاصل کی۔ نورزمان نے اپنے مقابلے میں کوریا کے جیونگ مین ریو کو 3-0 سے شکست دی، جبکہ دوسرے میچ میں عاصم خان نے سیوجن چی کو ہرا کر پاکستان کی فتح یقینی بنائی۔
اس طرح پاکستان نے فائنل میں دونوں میچز جیت کر 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔