فائل فوٹو
فائل فوٹو

انجن خرابی کے باعث دھابیجی اسٹیشن پر کھڑی ٹرین میں بچی کی پیدائش

کراچی:کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس میں دورانِ سفر ایک خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔ ریلوے پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین انجن میں فنی خرابی کے باعث دھابیجی اسٹیشن پر کھڑی تھی۔

ترجمان ریلوے پولیس نے بتایا کہ ٹرین میں اچانک خاتون کی طبعیت بگڑنے پر مسافروں میں کھلبلی مچ گئی، تاہم خوش قسمتی سے ٹرین میں ایک ڈاکٹر موجود تھے جنہوں نے فوری طور پر خاتون کو طبی امداد فراہم کی اور زچگی کے عمل کو کامیابی سے مکمل کروایا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ٹرین میں پیدا ہونے والی بچی اور اس کی والدہ دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں ضروری طبی معائنے کے بعد مزید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ریلوے انتظامیہ اور مسافروں نے بروقت مدد کرنے پر ڈاکٹر کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔