یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی جبر و استبداد کے خلاف اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
میر سرفراز بگٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، اور بلوچستان کا ہر فرد کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دینا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ یومِ یکجہتی کشمیر کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل عزم اور یکجہتی کا دن ہے اور بھارتی مظالم کشمیری عوام کے حوصلے کم نہیں کر سکتے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی بالآخر منزل تک پہنچے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos