اسلام آباد: دہشت گردی کا نشانہ بننے والی امام بارگاہ خدیجۃ الکبری تین منزلہ عمارت پر مشتمل ہے۔دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ تینوں منزلوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جس کے نتیجے میں مسجد کے احاطے میں موجود افراد زخمی بھی ہوئے۔
عینی شاہدین کے مطابق خود کش حملہ آور کو سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے بیرونی گیٹ پر روکا اور مزاحمت پر فائرنگ کی جس کی آواز سن کر اندرونی حال سے نمازی باہر کی طرف بھاگے۔اس دوران حملہ آور 15 سے 20 میٹر کا فاصلہ طے کر کے مرکزی ہال کے گیٹ تک پہنچ چکا تھا، جس کے باہر بچی دو صفوں پر نمازی موجود تھے جہاں دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
مسجد کے احاطے میں پولیس اہلکار کی جانب سے فائر کیے گئے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول بھی ملے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos