فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا : سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 24 دہشت گردی ہلاک

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر اور ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 24  دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ’چار اور پانچ فروری کو خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ جھڑپوں میں انڈین حمایت یافتہ 24  دہشتگرد مارے گئے۔‘

بیان کے مطابق ضلع اورکزئی میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14  دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ایک اور آپریشن کیا، ضلع خیبر میں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 10 خوارج ہلاک کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر  دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہیں، کلیئرنس آپریشنز کا مقصد باقی دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ ہے۔انسداد دہشت گردی مہم کے تحت شدت پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔