کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رہنما نسرین جلیل کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی سیاست سے کراچی اور ایم کیو ایم کو نقصان ہوا، ایم کیو ایم میں 30 سال ضائع کیے۔
کراچی لٹریچر فیسٹول میں اپنی زندگی کے ادوار پر گفتگو کرتے ہوئے نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ جب ایم کیو ایم پر برا وقت آیا میرے بچے بھی لپیٹ میں آئے۔
نسرین جلیل نے کہا کہ جب مشرف آئے تو ایم کیو ایم نے ملنے کا کہا، مشرف نے کہا کہ دہشت گرد پارٹی ہے میں نہیں ملوں گا۔ مشرف نے اپنے آپ کو مستحکم کرنے کیلئے ایم کیو ایم سے ملاقات کی۔
نسین جلیل نے کراچی کی اکثریت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مہاجروں کو شناخت ایم کیو ایم نے دی۔
رہنما ایم کیو ایم نسرین جلیل نے 8 فروری 2024 کے انتخابات کے نتائج سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں بانی پی ٹی آئی کو جتوانا تھا، انہیں ہماری سیٹس دی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ 2002 کے انتخابات میں ڈیفنس کی میری سیٹ پر جماعت اسلامی کے امیدوار کو جتوایا گیا تھا، کیونکہ اس وقت متحدہ مجلس عمل کو جتوایا گیا تھا۔
کراچی میں تین روزہ ادب میلے کا آخری دن ہے جس میں’’ابھرتی ہوئی دنیا میں میڈيا‘‘ کے موضوع پر سیشن ہوا، کتابوں کی رونمائی اور دستاویزی فلمیں پیش کی گئيں، فیسٹیول کا اختتام مشاعرے پر ہوگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos