سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ، جس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل تھے، نے سماعت کے دوران بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ذاتی معالجین تک رسائی کی اجازت دینے کا حکم دیا۔
عدالت نے ہدایت کی کہ عمران خان اپنے بچوں قاسم اور سلمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کر سکیں۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے طبی سہولیات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ماہر آنکھوں کے ڈاکٹرز تک رسائی کی درخواست کی تھی۔
سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت ماہر آنکھوں کے ڈاکٹرز تک رسائی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت اسٹیٹ کسٹڈی میں ہیں اور انہیں اپنے بچوں سے ٹیلیفونک رابطے کی سہولت دی جانی چاہیے۔ عدالت نے واضح کیا کہ تمام قیدیوں کو یکساں طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور بانی پی ٹی آئی کو دیگر قیدیوں کے مقابلے میں خصوصی سہولیات نہیں دی جائیں گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos