سعودیہ میں 17فروری کی شام کو رمضان کا چانددیکھنے کی اپیل

سائنسی لحاظ سے چاند کی عمر 20 گھنٹے کے قریب اور زاویہ بھی 10 ڈگری ہوگا، فائل فوٹو

 

سعودی سپریم کورٹ نےمملکت میں، 17 فروری کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔عدالتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جو شخص بھی انسانی آنکھ یا دوربین کے ذریعے چاند دیکھے، وہ قریبی عدالت کو مطلع کرے اور اپنی گواہی درج کرائے، یا قریبی مرکز سے رابطہ کرے تاکہ وہ قریبی عدالت تک پہنچنے میں اس کی مدد کر سکیں۔

 

رمضان اسلامی قمری کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے اور مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مہینہ مانا جاتا ہے۔چاند کی رویت کے مطابق، رمضان المبارک کا آغاز 18 فروری یا 19 فروری کے آس پاس ہونے کی توقع ہے۔

 

اب تک4 ممالک نے با ضابطہ طور پر رمضان کے آغاز کی تاریخ کا فیصلہ کر لیا ہے۔سلطنت عمان کے ساتھ ساتھ ترکیہ اور سنگاپور نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات (19 فروری) رمضان مبارک کا پہلا دن ہو گا۔عمانی حکومت نے کہاہے کہ بدھ18 فروری کوشعبان مکمل ہوگا اور جمعرات 19 فروری کورمضان کی پہلی تاریخ ہوگی۔

 

آسٹریلیا میں بھی رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری 2026ء بروز جمعرات سے ہوگا۔گرینڈ مفتی آسٹریلیا ڈاکٹر ابراہیم ابو محمد نے اس حوالے سے باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

 

ماہرین کمے مطابق ،فلکیاتی حسابات بتاتے ہیں کہ اس مرتبہ روزے پورے 30 ہونے کی توقع ہے۔شعبان بھی 30 دن کا ہوگا۔اوریہ 18فروری کو مکمل ہونے کا امکان ہے۔ اس حساب سے زیادہ تر اسلامی ملکوں میں پہلا روزہ 19 فروری کو ہوگا۔البتہ دوسعودی ماہرین موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان کاآغاز18فروری کو ہوسکتاہے۔البتہ روزے 30 ہی ہوں گے۔