دنیامیں وہ جگہ جہاں روزے کا دورانیہ اتنا مختصرہوگا کہ یقین کرنا مشکل
ماہ صیام کے دوران رواں سال کس ملک اور دنیاکے کن خطوں میں روزے کا دورانیہ کتنے گھنٹوں کا ہوگا ، اس حوالے سے دلچسپ اعدادوشمار سامنے آئے ہیں۔
قطب شمالی میں واقع ملک،ناروے کے علاقے لانگ یئربین میں، جو دنیا کا سب سے شمالی شہر سمجھا جاتا ہے، رمضان کے آغاز میں روزے کا دورانیہ تقریبا ڈھائی گھنٹے سے کچھ زیادہ ہی ہو گا تاہم جیسے جیسے دن آگے بڑھیں گے یہ مدت بڑھ کر ساڑھے 12 گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے۔ایسے انتہائی دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر مسلمان اکثر مکہ میں رائج روزے کے اوقات کو اپنا لیتے ہیں۔دوسری طرف،چلی کے شہر پورٹو ولیمز میں، جسے اکثر دنیا کا سب سے جنوبی شہر سمجھا جاتا ہے، رواں برس رمضان کے آغاز پر روزے کا دورانیہ تقریبا ساڑھے 14 گھنٹے تک کا ہو گا۔
عرب دنیا کے بیشتر حصوں میں، روزے کے اوقات 12 سے 13گھنٹے کے درمیان ہوں گے اس طرح 2026 میں رمضان حالیہ برسوں کے دوران سب سے معتدل اوقات والا مہینہ ہو گا۔
مکہ میں، رمضان کے آغاز پر روزہ مقامی وقت کے مطابق تقریبا صبح 06:50پر شروع ہو کر شام 18:20 (11.5 گھنٹے)پر ختم ہو گا ۔ ماہ مبارکہ ختم ہونے تک اس مدت میں نصف گھنٹے کا اضافہ ہو جائے گا۔
پاکستا میں روزے کا دورانیہ آغاز میں 12 گھنٹے سے کچھ زیادہ ہو گا تاہم مہینے کے اختتام تک اس میں تقریبا 40 منٹ کا اضافہ ہو جائے گا۔اس کے برعکس جنوبی نصف کرہ میں یہ دورانیہ کہیں زیادہ ہو گا۔رجنٹینا کے دارالحکومت بیونیس آئرس میں رمضان کے آغاز پر یہ مدت 13گھنٹے 15 منٹ تک ہو گی۔ آکلینڈ، نیوزی لینڈ میں بھی دورانیہ اتنا ہی ہو گا۔البتہ ،ان دونوں شہروں میں، رمضان کے اختتام تک روزے کے اوقات لگ بھگ ایک گھنٹہ کم ہو جائیں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جنوبی نصف کرہ اب موسمِ سرما کی طرف بڑھے گا یعنی دن کی روشنی کا دورانیہ کم سے کم ہوتا جائے گا۔
شمالی کرہ میں روزے کے اوقات تیزی سے بڑھیں گے جو 3گھنٹے تک ہوسکتے ہیں۔ گرین لینڈ کے دارالحکومت نوک میں رمضان تقریبا نو گھنٹے کے روزے سے شروع ہو گا اور مہینے کے اختتام تک یہ مدت 12 گھنٹے سے زیادہ ہو جائے گی۔انتہائی شمالی علاقوں شمالی روس، گرین لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ میں رہنے والے مسلمانوں کے لیے سب سے طویل روزے ہوں گے۔ ان علاقوں میں دن طویل ہونے کے باعث روزے کا دورانیہ 16گھنٹے سے تجاوز کر سکتا ہے ، بعض مقامات پر یہ تقریبا 20 گھنٹے تک بھی پہنچ جائے گا۔
برازیل، ارجنٹائن، جنوبی افریقا، چلی، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، ملائیشیا اور کینیا میں روزے کا دورانیہ 11 سے 14 گھنٹوں کے درمیان تک ہوگا۔