بھارتی کھلاڑیوں کی ’نو ہینڈ شیک‘ پالیسی پر برطانوی اور بھارتی صحافیوں کی کڑی تنقید
ایشیا کپ اور آئی سی سی کے ایونٹس میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے بھارتی کھلاڑیوں کے ہاتھ نہ ملانے پر برطانوی اور بھارتی صحافیوں نے سخت تنقید کی ہے۔بھارتی نژاد برطانوی صحافی اور مصنف مہیر بوس نے اس اقدام کو کھیل کی روح کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا ملک کی نادانی اور عالمی سطح پر رویے کی کمی ظاہر کرتا ہے۔ ان کے بقول ایسا ملک جو عالمی طاقت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، اسے کھیل میں عزت اور روایتی آداب کا خیال رکھنا چاہیے۔بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ ایاز میمن نے کہا کہ یہ فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا خود کا نہیں بلکہ بھارتی حکومت کی ہدایت پر کیا گیا۔اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور موجودہ کمنٹریٹر سنجے منجریکر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ سے قبل بھارتی ٹیم کی ’نو ہینڈ شیک‘ پالیسی پر سخت تنقید کی تھی۔ سوشل میڈیا پر ان کا کہنا تھا کہ یا تو کھیل کو اس کی اصل روح کے مطابق کھیلا جائے یا پھر کھیل ہی نہ کیا جائے۔