جیفری ایپسٹین کی ای میلز میں موجود الزامات انسانیت کے خلاف جرائم قرار
February 19, 2026 · بام دنیا
اقوام متحدہ کے ماہرین نے بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی ای میلز میں موجود الزامات کو ممکنہ طور پر انسانیت کے خلاف جرائم قرار دے دیا ہے۔
ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایپسٹین فائلز کیس کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں تاکہ عالمی سطح پر مبینہ مجرمانہ نیٹ ورک کے اقدامات کی تحقیقات ہو سکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایپسٹین کی لاکھوں فائلیں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ ایک عالمی نیٹ ورک نے ایسے جرائم کیے جو قانونی طور پر انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔
جیفری ایپسٹین اگست 2019 میں امریکی جیل میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، اور حال ہی میں امریکی محکمہ انصاف نے ان کی کمسن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے سے متعلق معلومات پر مبنی فائلز جاری کی ہیں۔
ٹیگز: