قابض اسرائیلی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ کے امام کو ایک ہفتے کیلئے بے دخل کردیا
February 19, 2026 · بام دنیا
قابض اسرائیلی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ کے امام شیخ محمد العباسی کو ایک ہفتے کے لیے بے دخل کر دیا ہے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بغیر کسی وجہ بتائے شیخ محمد العباسی کو مسجد اقصیٰ کے احاطے سے حراست میں لیا اور انہیں نماز تراویح کی ادائیگی کے دوران مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے خلاف اقدامات بڑھا دیے ہیں اور نمازیوں کے داخلے پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
مزید برآں، اسرائیلی پولیس کے نئے چیف نے رمضان المبارک کے دوران یہودی آبادکاروں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے کے وقت کو بڑھا کر پانچ گھنٹے کر دیا ہے، جس سے مقامی فلسطینی نمازیوں کی عبادت متاثر ہو رہی ہے۔
ٹیگز: