ایپسٹین فائلز میں نام آنے پرملکہ الزبتھ کابیٹا 66ویں سالگرہ کے دن گرفتار
برطانوی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے پرنس اینڈریو کو سرکاری اختیارات کے ممکنہ غلط استعمال کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف باضابطہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق سابق شہزادے کو نورفوک میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا جبکہ برکشائر اور نورفوک میں دیگر مقامات پر تلاشی کا عمل بھی جاری ہے۔ تھامس ویلی پولیس کے اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل اولیور رائٹ نے بتایا کہ ابتدائی جائزے کے بعد اینڈریو کے خلاف سرکاری اختیارات کے ممکنہ غلط استعمال پر باقاعدہ انکوائری شروع کی گئی ہے اور تحقیقات شفاف اور غیر جانبدارانہ طریقے سے کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق اینڈریو پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے کے دوران حساس معلومات امریکی ارب پتی اور سزا یافتہ جنسی مجرم جعفری ایپسٹین کے ساتھ شیئر کی تھیں۔ برطانوی میڈیا میں سامنے آنے والی تصاویر میں پولیس اہلکار غیر نشان زد گاڑیوں میں شاہی خاندان کی سینڈرنگھم اسٹیٹ میں واقع ووڈ فارم رہائش گاہ پر پہنچ کر کارروائی کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔