نائیجیریا: گاؤں پر خونریز حملہ، 50 سے زائد ہلاک، خواتین اور بچے اغوا
February 21, 2026 · بام دنیا
نائیجیریا کی ریاست زمفارا کے ایک گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کرکے 50 سے زائدافراد کو قتل کردیا۔
رپورٹس کے مطابق حملہ شام تقریباً 5 بجے شروع ہوا اور صبح ساڑھے 3 بجے تک جاری رہا۔ حملہ آوروں نے گھروں کو آگ لگا دی اور فرار ہونے کی کوشش کرنے والوں پر فائرنگ کی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق کارروائی کے دوران متعدد خواتین اور بچوں کو بھی اغوا کر لیا گیا۔ واقعے کے بعد متاثرہ افراد کو قریبی شہر میدوگوری منتقل کیا گیا، جہاں عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آوروں نے خواتین اور بچوں کو یرغمال بنایا۔
مقامی رکن اسمبلی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ اغوا کیے گئے افراد کی درست تعداد فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔
ٹیگز: