گرین شرٹ پہن کر نیوزی لینڈ کیخلاف حکمتِ عملی بنانا نیا تجربہ ہو گا۔ مائیک ہیسن
February 21, 2026 · اسپورٹس
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ گرین شرٹ پہن کر نیوزی لینڈ کے خلاف حکمتِ عملی بنانا ان کے لیے نیا تجربہ ہو گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول ہے۔ مائیک ہیسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک کے خلاف دوسرے ملک کے لیے وفادار ہونا ایک منفرد تجربہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سات سال نیوزی لینڈ کی کوچنگ کے بعد اب وہ اس چیلنج کے لیے تیار ہیں اور ناشتے کی میز پر جانے پہچانے چہروں سے ملاقات کر کے اچھا لگا۔ مائیک ہیسن نے واضح کیا کہ وہ آج بھی دل سے نیوزی لینڈر ہیں، مگر اس وقت دل پوری طرح پاکستان کے ساتھ ہے۔
یاد رہے کہ سُپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کے اگلے دو میچز انگلینڈ اور سری لنکا سے بالترتیب 24 اور 28 فروری کو شیڈول ہیں۔
ٹیگز: