وزیراعظم شہبازشریف دورہ امریکا مکمل کر کے لندن پہنچ گئے

February 21, 2026 · اہم خبریں, قومی

لندن:وزیراعظم شہباز شریف بورڈ آف پیس کے اجلاس میں شرکت کے سلسلے میں دورہ امریکا مکمل کر کے لندن پہنچ گئے۔

وزیراعظم کے خصوصی طیارے نے لوٹن ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، جہاں سے وہ اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لندن میں دو دن قیام کے بعد پیر کو پاکستان روانہ ہوں گے۔ اس دورے میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ اس دورے کے دوران پاکستان کو عالمی سطح پر بڑی پذیرائی حاصل ہوئی۔

 

ان کے بقول، ماضی میں پاکستان تنہائی کا شکار تھا، مگر اب ملکی سفارتکاری نے اہم کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے