بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بڑا اسکینڈل: خیبر پختونخوا کے سینکڑوں سرکاری ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ

February 22, 2026 · |, اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

پشاور؛ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تحت مستحقین کے لیے مختص فنڈز میں غیر قانونی طور پر حصہ لینے والے سرکاری ملازمین کے خلاف پشاور میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس اسکینڈل میں گریڈ 1 سے لے کر گریڈ 20 تک کے اعلیٰ افسران اور ان کی بیگمات ملوث پائی گئی ہیں، جنہوں نے غریب خاندانوں کا حق مار کر لاکھوں روپے غیر قانونی طور پر حاصل کیے۔

صوبائی محکمہ خزانہ (Finance Department)، وفاقی وزارت خزانہ اور اے جی آفس کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ انکشاف ہوا ہے کہ اس کرپشن میں سب سے زیادہ ملازمین ہائر ایجوکیشن اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں خواتین ملازمین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔

انتظامیہ نے ملوث ملازمین سے غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی رقم کی واپسی کے لیے ان کی ماہانہ تنخواہوں سے کٹوتی کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔

 متعلقہ محکموں میں ان ملازمین کے خلاف محکمانہ تحقیقات (Departmental Inquiry) شروع کر دی گئی ہیں اور کئی افسران کو جواب دہی کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔