کرک میں ایف سی قلعے پر کواڈ کاپٹر سےحملہ، 3اہلکار شہید

February 23, 2026 · اہم خبریں, قومی
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

کرک میں ایف سی قلعے پر کواڈ کاپٹر سےحملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ حملے میں 7 اہلکار زخمی، زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی گئی جس کے بعد  سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قلعے پر کواڈ کاپٹر کے حملے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال لیجانے والی ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی گئی ۔

ڈی پی او کرک نے بتایا کہ  درگہ شہیدان کے علاقے میں ایف سی کے قلعے پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا گیا۔ کواڈ کاپٹر کے حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 5 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بعد ازاں پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ زخمی ایف سی اہلکاروں کو ہسپتال لیجانے والی ایمبولینس پر بھی مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں  ایمبولینس میں موجود 3 زخمی اہلکار شہید ہوگئے۔ریسکیو اہلکار درگہ شہیدان میں فائرنگ سے زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر رہے تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔