معاہدے چھوڑنے والے ممالک پر زیادہ محصولات لگیں گے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اُن ممالک پر سخت اقدامات کریں گے جو امریکی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔ صدر ٹرمپ کے مطابق ایسے ممالک پر اضافی ٹیرف لگائے جائیں گے۔
سپریم کورٹ نے پچھلے ہفتے ٹرمپ کی جانب سے دنیا کے دیگر ممالک پر عائد ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیا تھا اور کہا کہ قومی ایمرجنسی کے تحت اضافی ٹیرف لگانے کی اجازت قانون میں موجود نہیں ہے۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ بطور صدر ٹیرف کے معاملے میں سخت موقف اختیار کریں گے اور جو ملک سپریم کورٹ کے فیصلے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا، اس پر مزید محصولات عائد کیے جائیں گے۔